پاکستانی لڑکے کی محبت میں سویڈش خاتون سوات پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

 سویڈن کی خاتون سوشل میڈیا پر محبت کے بعد پاکستانی لڑکے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق خیبرپختون خوا میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد لڑکیوں کے خیبرپختون خوا پہنچنے، اسلام قبول کرکے مقامی شہری سے شادی کرنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں، آج پھر ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں سویڈن سے ایک خاتون سوات پہنچی ہے۔

44 YEARS OLD SWEDISH WOMEN REACH PAKISTAN SWAT FOR 23 OLD PAK BOY 3

44 YEARS OLD SWEDISH WOMEN REACH PAKISTAN SWAT FOR 23 OLD PAK BOY 3

اطلاعات کے مطابق سویڈن کی 44 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے سوات کے علاقے چار باغ میں رہنے والے 23 سالہ احمد شاہ سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ بعد ازاں سویڈش خاتون اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں 44 سالہ خاتون نے چار باغ کے 23 سالہ احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔

44 YEARS OLD SWEDISH WOMEN REACH PAKISTAN SWAT FOR 23 OLD PAK BOY 4

خاتون نے باقاعدہ طور پر اسلام قبول کیا اور نکاح کیا جس کے بعد نیا جوڑا اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا۔

44 YEARS OLD SWEDISH WOMEN REACH PAKISTAN SWAT FOR 23 OLD PAK BOY 2

Related Posts