بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حافظ حمداللہ کو کوئٹہ سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے سے کراچی پہنچایا گیا۔
حافظ حمداللہ کو کراچی ائیرپورٹ سے ایمبولنس کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
”اشرفی بک ڈپو“غریبوں کیلئے مسیحا، مفت کتابوں کی فراہمی
کراچی ایئرپورٹ پر جے یو آئی فضل الرحمان گروپ کے رہنماؤں نے استقبال کیا۔
مولانا امین اللّٰہ، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا نصیر الدین سواتی، علامہ سمیع سواتی، مولانا غیاث اور دیگر نے حافظ حمد اللّٰہ کو ریسیو کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








