بھارت سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے، کینیڈین وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھارت کو اشتعال نہیں دلا رہا نہ مسائل پیدا کر رہا ہے، یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھ علیحدگی پسند رہنما کا قتل سنگین معاملہ ہے، اس معاملےکو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور ہم یہی کررہے ہیں، انصاف کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں انصاف کا سخت اور آزاد نظام موجود ہے، یقینی بنائیں گے کہ کینیڈین نظام کا احترام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوئٹزرلینڈ میں بھی نقاب پر پابندی عائد کردی گئی

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اندرون ملک یا بیرون ملک کینیڈین شہریوں کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی سے اپنے خدشات پر کھل کر بات کی تھی، بھارت اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت احتساب اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہم سے مل کر کام کرے۔

Related Posts