لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان چالیس منٹ تک ملاقات جاری رہی جس میں ملکی و سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔
آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرینگے
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کردی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








