شاداب خان نے پرفارمنس نا دی تو کپتان انھیں ڈراپ کردینگے، چیئرمین پی سی بی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پرفارم نہ کیا تو کپتان بابراعظم انہیں ڈراپ کردیں گے۔

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے اجلاس میں کپتان بابراعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ لیگ بریک گگلی بولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں، مناسب ہوگا کہ انھیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں نا رکھا جائے لیکن کپتان بابراعظم نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاداب خان کو ورلڈکپ میں بطور نائب کپتان ٹیم کیساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈکپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی ٹیم میں واپسی

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے ہمیں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اگر شاداب نے ورلڈ کپ میں پرفارمنس نا دی تو انھیں فائنل لائن الیون سے ڈراپ کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان کے بعد جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا اگر شاداب خان اور نواز نے پرفارم نہ کیا تو ہمارے پاس اسامہ میر کی صورت میں تیسرا آپشن موجود ہے۔

Related Posts