دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےانڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ٹورنامنٹ اگلے برس 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہوگا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 13 جنوری کو میزبان سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم 14 جنوری کو بنگلادیش کا مقابلہ کرے گی۔
Mark your calendars ????️
The schedule for the 2024 ICC U19 Men’s Cricket World Cup is out!#U19CWC | Details ????https://t.co/nuy6GM0Uwc
— ICC (@ICC) September 22, 2023
ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں ردو بدل بھی کیا گیا ہے، 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سُپر سکس اسٹیج کے لیے کوالیفائی کریں گی اور سُپر سکس مرحلے میں چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے جائیں گے۔
ورلڈکپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچز 13 سے 21 جنوری تک ہوں گے جبکہ سُپر سکس مرحلہ 23 سے 28 جنوری تک کھیلا جائے گا۔انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 30 جنوری اور یکم فروری جبکہ فائنل 4 فروری کو ہوگا۔
پاکستان گروپ ڈی میں افغانستان، نیوزی لینڈ اور نیپال کے ساتھ شامل ہے۔پاکستان ٹیم 15 جنوری کو افغانستان، 17 کو نیپال اور 21 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








