مسلم مسیحی رہنماؤں نے بقائے باہم کیلئے “میثاق جڑانوالہ” پر دستخط کر دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

جڑانوالہ میں مسلم مسیحی کمیونٹی کے مابین اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے“میثاق جڑانوالہ“ 6 نکاتی ایجنڈے پر دستخط ہوگئے، مرکزی تقریب میں تمام مسالک کے علماء کرام، مسیحی کمیونٹی کے پادریوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

جڑانوالہ میں مسلم مسیحی کمیونٹی کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے ، قیام امن اور پیار محبت کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے مرکزی جامع مسجد لنڈا بازار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آڈیولیکس کیس، بشری بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

تقریب میں ایس پی ٹاؤن بلال محمود سلہری، اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان، ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک طارق سمیت تمام مسالک کے علماء کرام اور مسیحی کمیونٹی کے پادریوں، تاجر برادری، سول سوسائیٹی اور صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں قیام امن کو یقینی بنانے اور مسلم مسیحی کمیونٹی اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے میثاق جڑانوالہ کے تحت 6 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کئے گئے۔

تقریب میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی انتھک محنت و لگن کے باعث جڑانوالہ میں دوبارہ امن بحال ہو چکا ہے جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 

 

اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور مسلم مسیحی کمیونٹی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

Related Posts