ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد، لاہور، کراچی: ملک بھر میں آج سرور کائنات، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا دن جشن عیدمیلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دن کے آغاز پر دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کر رہی ہیں، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ہے،اس مقدس دن کے موقع پر مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

آج ملک بھر میں ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی۔محافل نعت منعقد کی جائیں گی۔

جماعت اہلسنّت کراچی کے تحت مرکزی جلوس علامہ سید شاہ عبدا لحق قادری دیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:صہیونی فورسز کی نگرانی میں سینکڑوں یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، عرب ممالک برہم

لاہورسے نکالا جانے والا عید میلادالنبیؐ کا جلوس نوری مسجد ریلوے سٹیشن سے شروع ہوگا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔اس کے علاوہ ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مباسبت سے جلوس نکالے جائیں گے۔

Related Posts