یہودیوں کے “کفارہ کی عید” کی یاد میں سینکڑوں آباد کاروں نے پیر کی صبح اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ کل اتوار کو 673 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستانی عازمین کیلئے مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کروانے کا اعلان
سعودی عرب، مصر اور قطر سمیت کئی ممالک نے گذشتہ روز یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو مسجد اقصیٰ میں قابض اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں ایک انتہا پسند گروپ کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
وزارت نے بیان میں اسرائیلی حکام کی جانب سے کیے جانے والے ایسے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا جو بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ مذہبی تقدس کے احترام سے متعلق بین الاقوامی اصولوں اور اقدار کے منافی ہیں۔
وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کی سپورٹ اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کو ختم کرنے کی تمام کوششوں کے حوالے سے سعوی عرب کے ٹھوس موقف کا اعادہ کیا۔
بیان میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کے حصول کی حمایت کا اظہار کیا گیا تاکہ فلسطینی عوام 1967 کی سرحدوں پر اپنی آزاد فلسطینی ریاست قائم کر سکیں اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








