کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں اور بے لگام ڈاکوؤں سے عوام تو کیا پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں ہیں۔
کراچی سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ٹریفک پولیس غلام سرور روٹین کی ڈیوٹی پر مامور تھا اور گاڑی کا چلان کر رہا تھا، اس دوران تین ملزمان آئے سب انسپکٹر سے اسلحہ چھینا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
نارتھ کراچی میں گیس لیکیج سے دھماکہ، خواجہ سرا جھلس کر زخمی
سب انسپکٹر غلام سرور ٹریفک پولیس گلشن معمار چوکی پر تعینات ہے۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر سے اسلحہ چھینے کی واردات رپورٹ ہوئی ہے جس پر تحقیقات کی جارہی ہیں، سب انسپکٹرکا بیان قلمبند کیا جارہا ہے اور اس واردات کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








