پاکستانی عازمین کیلئے مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کروانے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین کیلئے مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ 2024 میں 18 سے 20 روز کا حج پیکج بھی دیا جائے گا۔ مختصر حج یا 40 روز کے حج سے متعلق فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے۔

وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مختصردورانیے حج کے اخراجات جنرل حج کے برابر ہوں۔ عام طور پر حج کا پیکیج 35 سے 50 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں رہائشی ہوٹل، کھانے اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات ملا کر مجموعی طور پر غیر معمولی خرچ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک وقت آئے گا جب ہجوم بھارتی پالیمنٹ میں کسی مسلمان کو قتل کرے گا۔اسد الدین اویسی

گزشتہ برسوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے عازمین کی بڑی تعداد کے لیے حج کے اخراجات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال 2023 میں پاکستانی شہریوں نے سرکاری قرعہ اندازی میں کوٹے سے بھی کم تعداد میں درخواستیں جمع کروائی تھیں۔

Related Posts