نارتھ کراچی میں گیس لیکیج سے زوردار دھماکے کے نتیجے میں خواجہ سرا جھلس کر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے انڈہ موڑ کے قریب واقع گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کی شناخت 33 سالہ علی ولد اکرام کے نام سے ہوئی۔دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔
خاور مانیکا ناجائز تعمیرات کے الزام پر لاہور ائر پورٹ سے گرفتار
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جھلس جانے والے خواجہ سرا علی ولد اکرام کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں برنس وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
سر سید تھانے کی حدود میں ہونے والے دھماکہ اس گھر میں ہوا جہاں خواجہ سرا علی ولد اکرام رہائش پذیر تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر رات کو کچن میں چولہا بند نہ کرنے کے باعث گھر میں گیس بھر گئی ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت جب اٹھ کر خواجہ سرا نے چائے یا ناشتے کیلئے آگ جلانے کی کوشش کی ہو تو دھماکہ ہوگیا ہو۔ زخمی خواجہ سرا کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








