جشن عیدمیلاد النبیﷺ: صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

جشن عیدمیلاد النبیﷺ: صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام
جشن عیدمیلاد النبیﷺ: صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین دن ہے، آپﷺ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی۔

صدر مملکت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں کہا کہ آپؐ کی تعلیمات دور ِحاضر سمیت رہتی دنیا تک درپیش بے شمار چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا، آپؐ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفت و محبت کی مجسم تصویر ہے، آپؐ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کیلئے رہنمائی کا ایک لازوال ذریعہ ہیں،

صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپؐ کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت ِطیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمانیات وعبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے۔

جبکہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کیلئے نبی کریمﷺ کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺ نے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیا، آیئے مل کر ان لوگوں کی مدد کریں جو مشکلات سے دوچار ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائے۔

Related Posts