اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد (جڑواں شہروں) میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے تیز ہوائیں چل پڑیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ پشاور اور ہری پور میں بھی برسات سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:پورٹ قاسم کی تاریخ میں پہلی بار 355 میٹر بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم گرم مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اکتوبر کے ماہ میں بھی موسم گرم مرطوب رہے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








