پورٹ قاسم کی تاریخ میں پہلی بار 355 میٹر بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز

تازہ ترین

تازہ ترین

پورٹ قاسم کی تاریخ میں پہلی بار 355 میٹر بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز
پورٹ قاسم کی تاریخ میں پہلی بار 355 میٹر بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز

کراچی: پورٹ قاسم کی تاریخ میں پہلی بار 355 میٹر بڑا کارگو ویسل جہاز لنگر انداز ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پر کنٹینر ویسل شپ ڈی پی ورلڈ نجی کمپنی کے ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا،جو 355 میٹر بڑا کارگو ویسل جہاز ہے۔

پورٹ قاسم انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ویسل کنٹینرز شپ سے سامان کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا ہے، ملک بھر سے امپورٹرز کی ڈیلوری لے کر ویسل کنٹینرز شپ آج کراچی پہنچ گیا۔

پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق سنگاپورین لی ہاروی ویسل شپ سعودی عرب کے شہر جدہ سے آج پورٹ قاسم پہنچا، کنٹینر ویسل شپ سامان منتقلی کے بعد مزید ڈیلوری کیلئے کل بھارت روانہ ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:کرپٹو ایکسچینج بائنانس کا کینیڈا میں سرگرمیاں بند کرنیکا اعلان

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کنٹینر ویسل شپ جہاز جدہ سے کراچی دو دن سفر طے کرکے پہنچا ہے۔

Related Posts