جیسلمیر: مودی حکومت نے پاک بھارت سرحد سے 4 مشتبہ افراد کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 91 فوجی وردیوں کی برآمدگی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی انٹیلی جنس ٹیم نے پاک بھارت سرحد سے متصل ضلع جیسلمیر کے قصبے سے 4افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 91 وردیوں کے علاوہ ایک کار بھی برآمد کی گئی ہے۔
افغان زلزلہ متاثرین کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز، امدادی کارروائیاں تیز
چاروں ملزمان سے راجستھان پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان کو آرمی ایریا میں گھومنے کے دوران گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ پر کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔
پولیس کی تفتیش کے بعد دیگر بھارتی سکیورٹی ادارے بھی ملزمان سے تفتیش کریں گے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت سرحد کا ایک بڑا حصہ راجستھان میں ہے جو سرحد کی دوسری جانب پاکستان میں صحرائے تھر کہلاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحد سے مشتبہ افراد کو پکڑنا معمول کی بات ہے جبکہ بھارتی فوج کئی بار ایسے افراد کو بھی پکڑتی ہے جن پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔
محسوس ایسا ہوتا ہے کہ پاک بھارت سرحد سے پکڑے جانے والے ملزمان یا تو خود بھارتی شہری ہوتے ہیں جنہیں باہمی دشمنی کے باعث سکیورٹی ادارے کسی کارروائی کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں یا پھر وہ پاکستانی شہری جو غلطی سے سرحد عبور کرجاتے ہیں اور مودی حکومت کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








