پاکستانی بولرز کی ناقص کارکردگی، شعیب اختر نے کیا کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی بولرز کی ناقص کارکردگی، شعیب اختر نے کیا کہا؟
پاکستانی بولرز کی ناقص کارکردگی، شعیب اختر نے کیا کہا؟

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر پاکستانی بولرز کی ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑے۔

سری لنکا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا بڑا ہداف دیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا آٹھواں میچ جو کہ حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، سری لنکن ٹیم کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، کپتان داسن شناکا 12، ڈینوتھ ویلالگے 10 اور مہیش تھنکشن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث رؤف 2 جبکہ شاداب خان، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر کاکہنا تھا کہ پاکستان نے بہت بری بولنگ کی ہے بہت زیادہ اسکور بھی پڑ گیا ہے لیکن مجھے پاکستانی بیٹنگ پر بھروسہ ہے خاص طور پر بابر اعظم پر کیونکہ وہ بڑا پلیئر ہے اور بڑے میچ میں پرفارم کرکے دے گا۔

ویرات کوہلی کے ہم شکل نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

شعیب اختر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بابر اعظم آج اچھی اننگز کھیلیں گے۔

Related Posts