عبداللہ شفیق کی ورلڈ کپ ڈیبیو میں شاندار سنچری،113رنز کی اننگ

تازہ ترین

تازہ ترین

عبداللہ شفیق کی ورلڈ کپ ڈیبیو میں شاندار سنچری،113رنز کی اننگ
عبداللہ شفیق کی ورلڈ کپ ڈیبیو میں شاندار سنچری،113رنز کی اننگ

حیدر آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کیخلاف 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر213رنز بنا لئے۔

عبداللہ شفیق 102گیندوں پر 113رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہوگئے، خاص بات یہ ہے ورلڈکپ ڈیبیو میں ہی انہوں نے سنچری بناڈالی۔

قومی ٹیم 34 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا چکی ہے، جبکہ پچ پر سعود شکیل اور محمد رضوان موجود ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا آٹھواں میچ جو کہ حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، سری لنکن ٹیم کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کئے۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، کپتان داسن شناکا 12، ڈینوتھ ویلالگے 10 اور مہیش تھنکشن بغیر کو رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث رؤف 2 جبکہ شاداب خان، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے، ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے۔

پاکستانی بولرز کی ناقص کارکردگی، شعیب اختر نے کیا کہا؟

اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts