پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سعدیہ امام کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہیں جنات سے ڈر نہیں لگتا بلکہ وہ جنات سے باتیں بھی کرتی ہیں۔
اداکارہ سعدیہ امام نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جنات حقیقت ہیں، ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ باتیں ہمیں ہمارے بزرگ بھی بتاتے تھے۔
سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ بزرگ کہتے ہیں کہ گوشت کھاتے وقت ہڈی میں تھوڑا گوشت رہنے دیا کریں کیونکہ وہ کسی اور کا حصہ ہوتا ہے، اسی طرح ماضی میں ہر جمعرات کو میٹھا پکانے کی ہدایت کی جاتی تھی اور پھر کچھ کھانے کو چھت پر رکھنے کا کہا جاتا تھا۔
سعدیہ امام نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے ایک واقعہ کا اپنے مداحوں سے ذکر کیا کہ وہ جب دبئی میں شوٹنگ کے لیے گئیں تو جنات نے صبح سویرے ان پر حملہ کردیا، وہ سو رہی تھیں کہ اچانک کسی نے ان کی ٹانگوں کو پکڑ لیا۔
جس پر انہوں نے قرآنی آیات کی تلاوت شروع کردی، اس دوران کمرے کی لائٹس بھی ہلنے لگی تھیں، کمرے کا شیشہ تک ٹوٹ گیا اور انہوں نے ان کی ٹانگیں چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں جنات سے گفتگوکرتی ہیں، جب وہ کمرے میں بیٹھی ہوتی ہیں اور انہیں کچن سے آوازیں آتی ہیں تو وہ انہیں زور سے کہتی ہیں کہ کچن استعمال کرنے پر پابندی نہیں ہے لیکن اسے گندا نہیں کرنا اور صفائی کا خیال رکھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








