سری لنکا کیخلاف شاندار بیٹنگ، عرفان پٹھان بھی پاکستانی بیٹرز کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدرآباد: ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔

پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد رضوان کو ناقابل شکست سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

محمد رضوان نے ناقابل شکست 130 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

سعود شکیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر عظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، تھکشانا اور پتھیرانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

واضح رہے کہ 345 رن کا ہدف ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کامیابی سے حاصل کیا ہوا سب سے بڑا ہدف ہے۔

اس سے قبل 2011 کے ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 329 رن کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔

پاکستان کی کامیابی پر سابق بھارتی کرکٹر بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ رضوان نے 50 اوور وکٹ کیپنگ کے بعد سنچری بھی بنائی، وہ پاکستانی ٹیم میں اسپن بولنگ کو کھیلنے والے بہترین بیٹر ہیں۔

عرفان پٹھان نے عبداللہ شفیق کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ورلڈکپ کے دباؤ کو آسانی کے ساتھ سنبھال لیا۔

Related Posts