75 روپے کا سبز اور نیلا نوٹ لیگل ٹینڈر ہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

تازہ ترین

تازہ ترین

75 روپے کا سبز اور نیلا نوٹ لیگل ٹینڈر ہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت
75 روپے کا سبز اور نیلا نوٹ لیگل ٹینڈر ہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسلام آباد: بینک دولت پاکستان کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء کے ذیلی سیکشن کے تحت اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ تمام بینک نوٹ بشمول یادگاری نوٹ درج رقم کے اعتبار سے وفاقی حکومت کی ضمانت کے حامل اور پاکستان بھر میں (لیگل ٹینڈر) قانونی طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

لہٰذا عوام کی معلومات کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ 14 اگست 2022ء کو پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاری کردہ 75 روپے (بیشتر سبز رنگ کا حامل) کا نوٹ اور اسٹیٹ بینک کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر 04 جولائی 2023ء کو جاری ہونے والا 75 روپے (بیشتر نیلے رنگ کا حامل) کا نوٹ پورے پاکستان میں لیگل ٹینڈر (قانونی طور پر قابلِ استعمال) ہے۔

مذکورہ بینک نوٹوں کو تبادلے کے ذریعے یعنی نجی اور سرکاری واجبات کے تصفیے کے لیے یکساں طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک اور تمام کمرشل بینک یہ نوٹ عوام کو جاری اور ان سے قبول کریں گے۔

محکمہ سوئی گیس کی موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم وضاحت

مزید برآں، اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ نوٹوں کے ڈیزائین اور حفاظتی خصوصیات کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے ایس بی پی کی ویب سائٹ کا یہ لنک ملاحظہ کیجیے۔
https://www.sbp.org.pk/finance/Pak.asp

Related Posts