محکمہ سوئی گیس کی موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم وضاحت

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ سوئی گیس کی موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم وضاحت
محکمہ سوئی گیس کی موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم وضاحت

 محکمہ سوئی گیس کی جانب سے  موسمِ سرما میں گیس فراہمی سے متعلق اہم وضاحت کی گئی، کمپنی نے گیس شیڈول جاری کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ ادارے نے موسمِ سرما میں گیس فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کا شیڈول جاری نہیں کیا۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق ادارہ گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے، الیکٹرونک و سوشل میڈیا میں اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گیس فراہمی سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع یا اعلانات صرف سوئی ناردرن کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیے جاتے ہیں۔

دوسری جانب آج کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 93 پیسے سستا ہوا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، 2 لاکھ سے نیچے آگیا

ڈالرکا بھاؤ انٹر بینک میں 93 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 58 پیسے ہوگیا ہے، جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 279 روپے 51 پیسے تھا۔

Related Posts