ورلڈکپ 2023: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے ہرادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لکھنؤ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں 134 رنز سے شکست دیدی۔

آسٹریلوی کپتان نے بھارت کے شہر لکھنؤ کے رن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز اسکور کئے۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 177 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا نے 3، کیشو مہاراج، مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 2،2 جبکہ لونگی نگیڈی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر 13 رنز بنا کر لونگی نگیڈی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ مچل مارش 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دورہ بنگلا دیش کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

 اسٹیون سمتھ بھی جلدی آؤٹ ہوگئے، صرف 19رنز بنا سکے، جبکہ جوش انگلس5 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے

Related Posts