دس بہن بھائیوں کی سب سے چھوٹی بہن عائشہ ڈلیوری گرل کیوں بنی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور بد ترین معاشی حالات کے باعث 10 بہن بھائیوں کی سب سے چھوٹی بہن عائشہ ڈلیوری گرل بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ کی والدہ گھر میں فالج کے باعث کم و بیش معذوری کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ والد کوئی کام کاج نہیں کرتے۔ بہنوں کی شادی ہوچکی ہے جبکہ بھائی اپنے اپنے گھروں میں مصروفیت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

شاداب خان کے بچپن کے دوست صدام خان نے بچپن سے جڑی یادوں کا احوال سنادیا

اپنا اور اپنے والدین کا پیٹ پالنے کیلئے عائشہ نے ہاتھ پھیلانے کی بجائے ڈلیوری گرل بننے کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈلیوری گرل عائشہ کا کہنا ہے کہ جب بھی میں گھر سے باہر نکلتی ہوں تو اللہ کو یاد کرتی ہوں۔

عائشہ کا کہنا ہے کہ ہمیں رات کے وقت بھی لوگوں تک اشیا ڈلیور کرنے کیلئے جانا پڑتا ہے۔ شروع شروع میں اس کام میں ڈر لگتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہمت افزائی ہوئی۔ میں نے مشکل حالات میں بھی رائڈنگ کی لیکن اپنے والدین سے یا کسی سے شکایت نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں آج کل کے والدین کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ بیٹوں کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹیوں پر بھی اعتماد کا اظہار کریں تاکہ اگر وہ کوئی کام کرنے کیلئے گھر سے باہر نکلیں تو اعتماد کے ساتھ وہ کام سرانجام دے سکیں، معاشرے میں سر اٹھا کرچل سکیں اور اپنا آپ منوا سکیں۔ 

 

Related Posts