ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے اس وقت 17 اوورز کے اختتام پر دو وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے ہیں۔

قومی ٹیم کو عبداللہ شفیق کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر بلے باز 20 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ امام الحق 36 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کا شکار بنے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سب سے بڑے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔

مجھے ایک میچ کی وجہ سے کپتانی نہیں ملی اور نہ جائے گی، بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، ٹیم کا مورال بلند ہے، کوئی تبدیلی نہیں کی، وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، بھارت کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ شائقین کا جذبہ دیدنی ہے، آج کے میچ سے بڑھ کر کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا، شبمن گل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ورلڈکپ 2023 میں اب تک دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اپنے اپنے میچز جیت چکے ہیں، قومی ٹیم نے پہلے مقابلے میں نیدرلینڈز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب بھارت بھی اب تک اپنے دونوں میچ جیت چکا ہے، بھارتی سورماؤں نے پہلے مقابلے میں 5 مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کیخلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

Related Posts