وقت آنے پر اسرائیل کیخلاف کارروائی کیلئے مکمل تیار ہیں، حزب اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ صحیح وقت آنے پر اسرائیل کے خلاف جنگ میں فلسطینی اتحادی حماس کا ساتھ دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دس بہن بھائیوں کی سب سے چھوٹی بہن عائشہ ڈلیوری گرل کیوں بنی؟

نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم اس تصادم میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنے نظریے اور منصوبے کے تحت حصہ لیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور جب کارروائی کا وقت آئے گا تو ہم انجام دیں گے۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے حزب اللہ کے اسرائیل حماس جنگ سے دور رہنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ممالک، عرب ممالک اور اقوامِ متحدہ کے سفراء کی طرف سے براہِ راست اور بالواسطہ ہم سے جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا کہا گیا ہے لیکن اس سے ہم پر کوئی اثر نہیں ہو گا، حزب اللہ اپنے فرائض سے واقف ہے۔

اسرائیل نے حالیہ دنوں میں لبنان میں حزب اللہ اور اتحادی فلسطینی گروہوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے۔

ہفتے کو صبح سویرے اسرائیلی فضائیہ نے ایکس پر کہا کہ اس کی افواج نے اسرائیل میں نامعلوم فضائی اشیاء کی دراندازی اور ایک اسرائیلی ڈرون پر فائرنگ کے جواب میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنایا۔

Related Posts