آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے سب سے بڑے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، پوری ٹیم 192رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
بھارت نے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن بھارت کے خلاف بری طرح ناکام ہوگئی، پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
قومی ٹیم کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا، عبداللہ 20 رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے، امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔
30 ویں اوور میں 155 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رن پر سراج کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور باقی آنے والے کھلاڑی اسکور میں صرف 36رنز کا اضافہ کرسکے۔
سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے، 168 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رن بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
مجھے ایک میچ کی وجہ سے کپتانی نہیں ملی اور نہ جائے گی، بابراعظم
171 کے مجموعے پر شاداب خان صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد نواز بھی صرف 4 رن بناسکے، حسن علی بھی 12 رن پر آؤٹ ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








