پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچادیا، جبکہ 8زخمی ہوگئے، کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 8 زخمی کردیئے گئے۔

سپاہی عبدالحکیم نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 33 سالہ شہید سپاہی عبدالحکیم کا تعلق ضلع نصیر آباد سے ہے۔

سیکورٹی فورسز نے مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے، دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے۔

تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

Related Posts