اسرائیل حماس جنگ، 700بچوں اور خواتین سمیت 2200سے زائد فلسطینی شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے باعث اسرائیل حماس جنگ میں 700 بچوں اور خواتین سمیت 2200سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ جنگ زدہ علاقہ چھوڑ کر ہجرت کے ارادے سے جانے والے فلسطینیوں کو بھی قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ فلسطینی شہدا کی تعداد 2200 سے بڑھ گئی جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ ٍزخمیوں کی تعداد 10 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

اسرائیلی دھمکی کے بعد ہزاروں فلسطینی غزہ چھوڑ تے ہوئے، تصویری جھلکیاں

مغربی کنارے میں 50 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور سیکڑوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے شام کے ائیرپورٹ پر بھی میزائل حملے کیے جن کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ حماس نے بھی اسرائیل کے جواب میں کارروائی کی۔

حماس کی جوابی کارروائی میں 1300اسرائیلی ہلاک جبکہ 3400سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا اور شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر علاقہ چھوڑنے کی مہلت دی۔

تاہم اسرائیل نے شمالی غزہ چھوڑ کر جاتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کردی۔ مہاجرین کے قافلوں پر بمباری کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کا غزہ سے انخلا ایک ناقابلِ عمل اقدام ہوگا۔ 

 

Related Posts