بھارتی ریاست کرناٹک میں ریسلنگ کے متعدد اعزازات اپنے نام کرنے والی 13 سالہ لڑکی کاویا نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کرناٹک کے ہریہر ٹاؤن میں روایتی جم کے اندر اس وقت پیش آیا جب ریسلنگ کی تربیت کے ساتھ ساتھ پڑھائی کرنے والی 13 سالہ کاویا پجار 2روز قبل جم میں آئی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی سپریم کورٹ کا ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے سے انکار
کاویا کی خودکشی کے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 13سالہ کمسن ریسلر ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور مبینہ طور پر دباؤ کے باعث ہی اس نے پھندا لگا کر خودکشی کی جس سے قبل وہ اس ہاسٹل میں قیام پذیر تھی جہاں ریسلرز کو ٹھہرایا گیا تھا۔
ماضی میں ریسلنگ کے متعدد اعزازات اپنے نام کرنے والی کاویا پجار بھارت میں مستقبل قریب میں آنے والے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دسہرا کے دوران ریسلنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والی تھی تاہم اس کی موت پر متعدد سوالات نے جنم لیا ہے۔
مقامی پولیس نے کاویا پجار کی خودکشی کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ واقعہ قتل کا نہیں لگتا۔ کاویا پجار ہریہر ٹاؤن کی رہنے والی تھی جس نے خودکشی سے قبل کوئی تحریر نہیں چھوڑی جس میں خودکشی کی وجہ بتائی گئی ہو۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ ہے کہ کاویا پجار کا تعلق ریسلرز کے خاندان سے تھا جو اس پر ریسلنگ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے۔ کاویا دباؤ کے تحت اسی روز اکھاڑے میں تربیت کیلئےگئی تاہم کچھ ہی وقت کے بعد خودکشی کا واقعہ سامنے آگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








