پیسہ دیکھ کر لوگ اپنا رویہ تبدیل کرلیتے ہیں، عادی عدیل

تازہ ترین

تازہ ترین

عادی عدیل امجد پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی ایک مشہور شخصیت ہیں اور پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مزاح نگاروں، میزبانوں اور اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

حال ہی میں عادی عدیل نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، عادی عدیل نے کہا کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کسی بھی پوش علاقے کا پتہ لکھا ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی پوش علاقے میں رہتے ہیں، اچھی گاڑی ہے، جدید ترین آئی فون اور بہترین ایئر پوڈز رکھتے ہیں تو لوگ آپ کے ساتھ مختلف انداز میں پیش آئیں گے اور بہتر سلوک کریں گے اور اسی کے حساب سے آپ کو معاوضہ دیا جائے گا اور دنیا اس طرح کام کرتی ہے۔

مزاحیہ فلم ’فکرے 3‘ کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

میزبان نے عادی عدیل سے سوال کیا کہ آپ نے اپنی زندگی میں کس تنقید کا سب سے زیادہ سامنا کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی نے میرے بارے میں کہا تھا کہ آپ اے آر وائے کی پرچی ہیں اور دوسرے آپ سے کہیں زیادہ بہتر کام کرسکتے ہیں ، یہ میرے لئے بہت زیادہ تکلیف دہ تھا ۔

Related Posts