لاہور پولیس کا کارنامہ، سابق شوہر سے لاکھوں روپے وصول کرکے خاتون کو دے دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق شوہر سے لاکھوں روپے وصول کرکے اوور سیز خاتون کے حوالے کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیفنس پولیس نے اوور سیز شہری ثمینہ مظہر کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔ پولیس نے خاتون کے سابق شوہر حبیب خان سے 7 لاکھ روپے برآمد کرکے متاثرہ خاتون کو دلوائے۔

عامر لیاقت پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

خاتون ثمینہ مظہر کا کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر حبیب خان نے ان سے 7 لاکھ روپے ادھار لینے کے بعد کبھی واپس نہیں کیے بلکہ ادائیگی سے انکار بھی کردیا۔ رقم کی ادائیگی پر خاتون ثمینہ مظہر نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور پولیس خواتین کے ساتھ ہراسگی سمیت دیگر جرائم کے خلاف ایکشن لیتی رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف پیغامات دیتے ہوئے لاہور پولیس کے کردار کی تعریف کی۔

آج سے 2 سال قبل لاہور پولیس نے عامر لیاقت کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا، حکام کا کہنا تھا کہ ملزم مبینہ طور پر خاتون کو اپنے ساتھ ناجائز مراسم کیلئے غیر قانونی دباؤ ڈال رہا تھا۔
 پولیس نے 2 سال قبل 27 اگست کے روز عامر لیاقت نامی ملزم کو ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہم ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Posts