کرکٹ ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 31 اوورز میں 142 رنز بنالیے۔

چینائی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ڈیون کانوے 20 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ول ینگ نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں راچن رویندرا 32، ڈیرل مچل نے ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت عمرزئی نے 2 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کیخلاف شکست کے بعد سارو گنگولی نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں کیا کہا؟

قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کیویز کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں کامیابی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، کین ولیمسن انجری کے باعث پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے، کوشش کریں گے بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

افغانستان کے اسکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

Related Posts