اسٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 366.71  پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 366.71 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 50,731.87 پر بند ہوا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 اکتوبر جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1886 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد ہوگئی ہے۔

Related Posts