مقبوضہ فلسطین: اسرائیل نے غزہ پر 25 حملے اور وحشیانہ بمباری کی جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ مجموعی شہادتیں 4ہزار500سے تجاوز کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز غزہ پر7اکتوبر کے بعد سب سے بڑی وحشیانہ بمباری کی۔ 25حملوں میں 400فلسطینی شہید ہوئے، ہسپتال، گھر اور پناہ گزین کیمپ تباہ ہوگئے۔ بڑے ہسپتالوں سے متصل عمارات پر بھی بمباری ہوئی۔
سویڈن کی ماحولیاتی کارکن کی جانب سے اہل غزہ کی حمایت، اسرائیل کو آگ لگ گئی
ہسپتالوں سے متصل عمارات پر بمباری کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید ہوئے۔ نصائرت کے علاقے میں شاپنگ سینٹر اور ریسٹورنٹ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 55فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 93 جبکہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی مجموعی تعداد 4 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 14ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ 10ہزار سے زائد کو اسرائیلی فورسز نے قیدی بنا لیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کیلئے غزہ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حماس نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کا حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ خان یونس کے علاقے میں اسرائیل اور حماس کی جھڑپ بھی ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








