سویڈن کی ماحولیاتی کارکن کی جانب سے اہل غزہ کی حمایت، اسرائیل کو آگ لگ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سویڈن کی نوجوان ماحولیاتی کارکن کو سوشل میڈیا پر اسرائیل کیخلاف اور اہل غزہ کی حمایت میں تصویر پوسٹ کرنے پر اسرائیل میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کا نام ایکس پلیٹ فارم پر محل نزاع بنا ہوا ہے۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران X پلیٹ فارم کے اپنے اکاؤنٹ پردو تصاویر شائع کرنے کے بعد انہیں کہیں تنقید اور کہیں تحسین کا سامنا ہے۔ ایک تصویر میں انہیں کارکنوں کے ایک گروپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ان کے ہاتھ میں ایک کتبہ ہے، جس پر لکھا ہے “ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں”۔

مشرق وسطی میں دفاعی اقدامات میں اضافہ، امریکا کے مقاصد کیا ہیں؟

اس تصویرنے اسرائیل کے حامیوں کو مشتعل کردیا۔

جبکہ دوسری تصویر میں ایک آکٹوپس کو دکھایا گیا ہے جس کے اوپر اسرائیل کا نشان ہے اور وہ گلوب پر کھڑا نظر آرہا ہے۔

اس تبصرے اور تصویر پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔ اسرائیل کے حامیوں نے گریٹا تھنبرگ کے خلاف یہود دشمنی کے الزامات عاید کیے۔

“داعش دہشت گرد”!

جبکہ اسرائیلی فوج کی ترجمان آریہ شالیکر نے اسے “داعش” کے طور پر بیان کیا۔ اس نے کہا کہ”گریٹا سے منسلک کوئی بھی شخص ان کی نظر میں دہشت گردی کا حامی ہے۔”

اسرائیل کے ساتھ ہمدردی رکھنے والوں کی اس ناراضی کے پیش نظر نوجوان خاتون نے غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تصویر کو برقرار رکھتے ہوئے آکٹوپس کی تصویر کو حذف کر دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’’یہ کہے بغیر کہ میں حماس کے ہولناک حملوں کے خلاف ہوں۔ دنیا کو اپنی آواز بلند کرنے اور فلسطینیوں اور تمام متاثرہ شہریوں کے لیے فوری جنگ بندی اور انصاف اور آزادی کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے”۔

Related Posts