حکومت کا 9مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ: 16ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کا حکم
جناح ہاؤس حملہ: 16ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کا حکم

حکومت کا 9مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے 124 مزید ملزمان کی فہرستیں تیار کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیم نے 124 ملزمان کی فہرستیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیں جن کی گرفتاری کیلئے افسران حرکت میں آگئے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 9مئی واقعات کے الزام میں 35مزید افراد گرفتار ہوئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے چالان جمع

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان سے تفتیش کیلئے استغاثہ اور تفتیشی ٹیم جزئیات طے کرچکی ہے۔ عمران خان سے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کی نگرانی آر پی او راولپنڈی کے سپرد کی گئی ہے۔

تاحال راولپنڈی میں 9مئی واقعات پر مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پولیس نے 444 ملزمان کو حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ 9 مئی کو جی ایچ کیو حملے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 75 ہوگئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات کے چالان جمع کرادئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار

 انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز کے چالان استغاثہ نے گزشتہ ماہ جمع کرائے جن میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان، سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ملزم نامزد کیا گیا۔

Related Posts