کراچی میں نگلیریا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں نگلیریا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کراچی میں نگلیریا کی بیماری کے باعث ایک اور نوجوان موت کی نیند سو گیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کا رہائشی 22 سال کا محمد ارسل 27 اکتوبر سے نجی اسپتال زیرعلاج تھا۔محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا مثبت آیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس سال سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، علاقے سے پانی کے نمونوں کیلئے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ سندھ میں ملیریا نے تشویشناک رخ اختیار کرلیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ہزار 205 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ حیدرآباد میں ایک ہزار381 کیسز رپورٹ ہوئے، لاڑکانہ میں 827، میرپورخاص 513، سکھرمیں 379 کیسز، کراچی میں 7 مریض سامنے آئے۔

سندھ میں 24 گھنٹوں میں ملیریا کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

رواں سال سندھ میں ملیریا سے 4 لاکھ 42 ہزار 776 افراد شکار بنے، حیدرآباد میں رواں سال سب سے زیادہ 2 لاکھ 12 ہزار 333 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts