نگران وزیر اعظم کی لمز میں تاخیر سے آمد، معترض طلبہ کو وضاحت جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

انوار الحق کاکڑ
انوار الحق کاکڑ

نگران وزیر اعظم نے لاہور کی یونیورسٹی لمز میں تاخیر سے آمد پر معترض طلبہ کو وضاحت کرتے ہوئے اپنی دیر سے آمد کی وجہ وفاقی کابینہ اجلاس کو قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ لاہور کی یونیورسٹی لمز میں طلبہ سے بات چیت کیلئے پہنچے تو شرکائے گفتگو میں شامل کچھ طلبہ نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دکھ کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

نئی حج پالیسی منظور، پیکیج ایک لاکھ روپے سستا کر دیا گیا

ایک طالبِ علم نے کہا کہ آپ یونیورسٹی پہنچے اور طلبہ نے آپ سے ملاقات کیلئے وقت نکالا۔ اساتذہ بھی آپ کے منتظر تھے۔ پھر بھی آپ 50منٹ تاخیر سے پہنچے۔ میں شرمندہ ہوں کہ میرے وزیر اعظم شاید علم کی قدر نہ کرتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا طارق جمیل کا بیٹا آبائی گاؤں میں سپردِ خاک

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میری تاخیر سے آمد کی وجہ وفاقی کابینہ اجلاس تھا جس میں کئی باتوں کے دور رس نتائج ہوتے ہیں۔ اگر ایسے فیصلے کروں جن پر مناسب حد تک بحث نہ ہوئی ہو تو جس کام کیلئے مجھے چنا گیا، وہ ٹھیک نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے لمز کے طلبہ سے بات چیت کیلئے نہیں چنا گیا۔ ہمارا رضاکارانہ رابطہ ہے۔ آپ کو یہاں سے جانے کا حق تھا۔ آئندہ ایسی باتوں پر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

بعد ازاں طلبہ نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مختلف سوالات کیے۔ طلبہ نے پوچھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90روز میں الیکشن کیوں نہیں ہوئے؟ نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمان قانون منظور کرچکی ہے کہ تاریخ الیکشن کمیشن دے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا میرے مینڈیٹ میں شامل نہیں۔ میں لمز اس لیے جانا چاہتا تھا تاکہ یہ دیکھنا ممکن ہوسکے کہ ہماری نسل میں ایسے لوگ بھی ہیں جو نئے دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کا ہمیں سامنا ہے۔ 

Related Posts