سیلینا گومزکا اسرائیل-حماس تنازع پر اظہارِ تشویش

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے اسرائیل حماس تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرلیا۔

انسٹاگرام پر 43 کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی سیلینا گومز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیا میں جاری ہولناک تشدد اور دہشت کو دیکھ میرا دل ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے میں سوشل میڈیا سے کچھ دنوں کے لیے کنارہ کشی اختیار کررہی ہوں، لوگوں پر تشدد کرنا اور ان کا قتل کرنا یا کسی ایک گروہ کے خلاف نفرت طاہر کرنا انتہائی خوفناک ہے، ہمیں تمام لوگوں، خاص طور پر بچوں کی حفاظت کرنے کے لیے تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے۔

سیلینا گومز کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق میں معذرت خواہ ہوں اگر میں اپنے الفاظ سے آپ کو مطمئن نہیں کرسکیں، میں برداشت نہیں کرسکتی جب معصوم لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے، کاش میں دنیا بدل سکتی، میں جانتی ہوں کہ صرف ایک پوسٹ کرنا کافی نہیں ہوگا۔

چینی آن لائن کمپنیوں نے اپنے ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیا

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ساڑھے 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

شہید افراد میں 3542 بچے اور 2187 خواتین بھی شامل ہیں، اسی طرح اب تک 21 ہزار 543 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Posts