اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن میں 8 افراد شامل ہیں جو اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان پہنچے ہیں، مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے 2 لوگ شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد 15 تاریخ تک پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔
آئی ایم ایف وفد سے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کرلی ہے، 11 وزارتوں اور اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔
سیاحت کیلئے 2024 میں دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں پاکستان بھی شامل
آئی ایم ایف مشن نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گا، تعارفی سیشن کے بعد فریقین کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 8 آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔
تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا کا تبادلہ ہوگا، پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گےٹیکس اصلاحات، گردشی قرضے پر قابو پانے سمیت توانائی شعبے میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت انرجی، وزارت پٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف مکمل کیے، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








