بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں، اپنی سالگرہ کے موقع پر سپر اسٹار نے نیٹ فلکس پر جوان کی ریلیز کے ساتھ مداحوں کو تحفہ دیا۔
نیٹ فلکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ وہ اب جوان کو نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
Birthday Jawan ka hai par gift sab ke liye ????We’re good to go!
Jawan (the extended cut) is now streaming in Hindi, Tamil and Telugu, only on Netflix ???? pic.twitter.com/SBNBM9hBFB— Netflix India (@NetflixIndia) November 1, 2023
آٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مبینہ طور پر تقریباََ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔
جوان میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس پر فلم جوان کے ایسے مناظر بھی ریلیز کیے گئے ہیں جو کہ سینما میں نہیں دکھائے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








