کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 78 روپے فی کلو، پیاز بڑی 127 روپے، پیاز چھوٹی 95 روپے، پھول گوبھی درجہ اول 37 روپے جبکہ پھول گوبھی درجہ دوم کی قیمت 23 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

جاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 64 روپے، توری درجہ اول 75 روپے، توری درجہ دوم 58 روپے، ٹماٹر درجہ اول 145 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ دوم کی قیمت 106 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts