اسٹاک مارکیٹ میں 314 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 314 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 314 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مثبت صورتحال بنی رہی، چار دن کے دوران 100 انڈیکس 1700 پوائنٹس بڑھ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے سے 52 ہزار 656 پر بند ہوا۔

انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 52 ہزار 706 رہی، انڈیکس کی آج کم ترین سطح 52 ہزار 239 رہی۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 466 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران 47 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے 14 ارب 57 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 30 ارب روپے بڑھ کر 7639 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Related Posts