اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بدترین بمباری کا سلسلہ جاری ہے، معروف فلسطینی اداکارہ انس الصقع بھی اپنی دو بیٹیوں سمیت شہید ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری میں معروف فلسطینی اداکارہ انس الصقہ کے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی پاگل پن کے باعث انس اور ان کی دو بیٹیاں شہید ہوگئیں، فلسطینی وزارت ثقافت نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اداکارہ اور ان کی بیٹیوں کی شہادت سے متعلق تفصیلات شیئر کیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے معروف اداکارہ مائسہ عبدالہادی سمیت متعدد فلسطینی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








