اسٹاک مارکیٹ میں 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
اسٹاک مارکیٹ میں 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان رہا، 100انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 347 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد 53 ہزار4 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس گزشتہ روز 52 ہزار 656.76 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سال 2021 کے دوران اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 44 ہزار 596 پوائنٹس رہا جبکہ 2022 میں 100 انڈیکس 42 ہزار 420 تک رہا۔

کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا،گزشتہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی۔

معاشی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں اور ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا رجحان نظر آرہا ہے۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے روئی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے

ماہرین کا خیال ہے کہ معاشی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔جو سرمایہ کاروں کے لئے نیک شگون ہے۔

Related Posts