ورلڈکپ 2023: ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 342 رنز کا ہدف مل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے 402 رن کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اور اب ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رنز بنانے ہیں۔

میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا تاہم اب بارش رکنے کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رن کا ہدف ملا ہے، اس طرح پاکستان کو 19.3 اوور میں 182 رن مزید بنانا ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رن بنائے تھے، نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے، پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رن آگیتھا۔

واضح رہے کہ آج کا یہ اہم میچ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری اور عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ایک وکٹ کے بعد بابراعظم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی اور فخر زمان نے کیویز بیٹر کی خوب درگت بنائی۔

ورلڈ کپ، شاہین آفریدی اور حارث پاکستان کیلئے مہنگے ترین بولر بن گئے

فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔

Related Posts