آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں جیت کے لیے 287 رن کا ہدف دیا ہے۔
انگلینڈ نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم 49.3 اوور میں 286 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کو جیت کے لیے287 رن کا ہدف ملا ہے۔
مارنس لبوشین 71 رن بنا کر آسٹریلیا کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ کیمرون گرین47، اسٹیو اسمتھ 44 اور مارکس اسٹوئنس نے35 رن بنائے، ایڈم زیمپا 29 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ڈیوڈ وارنر نے 15، ٹریوس ہیڈ نے 11، پیٹ کمنز نے 10 اور جوش انگلس نے3 رن بنائے، مچل اسٹارک 10 رن بنا کر لوٹ گئے۔
ورلڈکپ: بارش کے باعث میچ پھر روک دیا گیا، پاکستان کو 21 رنز کی برتری
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ لیئم لیونگسٹن اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








