جماعت اسلامی کے رہنما و سینیٹر مشتاق خان اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنے والے مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے لوگوں کی مدد کیلئے مصر پہنچ گئے۔
سینیٹر مشتاق نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہلال احمر مصر کے سربراہ ڈاکٹر رامی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سینیٹر مشتاق خان نے فلسطینیوں کیلئے پاکستانی قوم اور پاکستانی فلاحی تنظیموں کی جانب سے ڈاکٹرز، ادویات، خوراک اور دیگر ضروریات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ غزہ کی ہر ضرورت پورا کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان سے ہر شعبہ کے ماہر ڈاکٹرز غزہ آنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستانی قوم ڈاکٹرز، ادویات اور خوراک سمیت فلسطینیوں کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گی۔
سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھاکہ ملاقات میں ڈاکٹر رامی نے بتایا کہ فوری سیز فائر ناگزیر ہے تاکہ انسانی امداد غزہ پہنچائی جاسکے، تباہی اتنے بڑے پیمانے پر ہوئی ہے کہ ناقابل بیان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








