ماحولیات کو بچانے کیلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، شیری رحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

ماحولیات کو بچانے کیلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، شیری رحمان
ماحولیات کو بچانے کیلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں الفاظ اور ادب کا 3 روزہ جشن اختتام پذیر ہو گیا، فیسٹویل میں اہل علم اور ادب کے مداحوں نے تین روز بھرپور شرکت کی، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام نویں اسلام آباد لیٹریچر فیسٹیول کے تینوں روز مختلف کتب کی رونمائی ہوئی۔

ادب کی معاشرے پر اثرات کے حوالے سے جاندار سیشن ہوئے جبکہ مصنوعی ذہانت، تعلیم و تدریس، صحافت، جمہوریت اور عدلیہ کے حوالے سے حاصل بحث مبا حثے بھی جاری رہے۔فیسٹیول میں مختلف فلموں اور مشہور مصوروں کے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی۔

اسلام آباد لیٹریچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں سینیٹر شیری رحمان اور انور مسعود نے کلیدی خطاب کیا۔سینیٹر شیری رحمان نے گندھارا سیٹیزن کلب کو دوبارہ آباد کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اور اسلام آباد لیٹریچر فیسٹیول کے عنوان کی بھی تعریف کی۔

ا پنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری زمین بھی سی مشکلوں سے دوچار ہے اور ہمیں اپنی دنیا کو بچانے کیلئے ممکنات کی طرف دیکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلیشیئرز کے پگھلنے، ہیٹ ویواور مون سون بارشوں کے ہم ذمہ دار نہیں، لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ ہم اپنی انفرادی ذمہ داریوں سے آزاد ہو جائیں۔

مشیروں کی کوئی فوج بھی کسی بھی حکومت کیلئے پالیسی بنا لے تو وہ نا کام ہی ہو گی جب تک ہر فرد انفرادی طور پر دنیا کت بچاؤ کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کرے گا۔

معروف شاعر انور مسعود نے فیسٹیول کے اہتمام پر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے ادب میں مزاح کی اہمیت اور اس کے معاشرے پر مثبت اثرات کے حوالے سے بات اقبال اور اس دور کے شعراء کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شاعری ایک طویل عرصے سے غیر یقینی حالات میں لوگوں کیلئے سکون کا ذریعہ رہی ہے۔

کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی

فن اور ادب کے ہمارے لئے امید کی کرن کا کام کرتے ہیں اور ان کے ذریعے ہم عام سے لمحات کو ا پنے لئے خاص بنا سکتے ہیں۔

Related Posts